ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ ٹوٹا ہوا ملا۔عوام میں غصہ

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ ٹوٹا ہوا ملا۔عوام میں غصہ

Mon, 10 Feb 2020 12:18:52    S.O. News Service

ہزاری باغ،10/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں مہاتما گاندھی کامجسمہ ٹوٹا ہواملاہے۔مہاتما گاندھی کا یہ مجسمہ شہر کے کمہار ٹولی پار چینل وارڈ نمبر24 میں باپو کے میوزیم پرلگا یاگیاتھا۔اگرچہ، فی الحال یہ صاف نہیں ہے کہ یہ کسی نے توڑا ہے یا گرنے سے ٹوٹاہے۔پولیس کا معاملے کو لے کر کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا مجسمہ اپنے آپ ہی ٹوٹا ہے یا کسی نے اسے گرایاہے۔پولیس اس معاملے کو لے کر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے اور لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔مورتی کے توڑے جانے کے بعد وہاں کے مقامی لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ وہ قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔معلومات کے مطابق مہاتما گاندھی کے میوزیم پر 2 فروری، 1948 کے لیے مجسمہ نصب کیاگیاتھا۔مورتی کو ٹوٹا ہوا دیکھ کرگاندھی یادگاری کمیٹی کے چیئرمین منوج ورما نے پولیس کو اطلاع دی اور تحریری شکایت درج کرائی۔


Share: